دھرنا کی قیادت سندیپ بنسل نے کی
لکھنؤ(نامہ نگار)۔آن لائن ٹریڈنگ کی مخالفت میں جمعرات کو تاجروں نے جی پی او واقع گاندھی مجسمہ کے نزدیک دھرنا دیا ۔ دھرنا کی قیادت اکھل بھارتیہ ادیوگ ویاپار منڈل کے قومی صدر سندیپ بنسل نے کی ۔ مسٹر بنسل نے کہا کہ آن لائن ٹریڈنگ سے ملک اور ریاست کو دوہرا نقصان ہو رہا ہے ۔ ایک جانب جہاں حکومتوں کو ریوینیو کا نقصان ہو رہا ہے تو وہیں دوسری جانب کروڑوں خوردہ تاجروں کے لئے بھی مستقبل میں روزی روٹی کا بحران کھڑا ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس پر قد غن عائد کرنا چاہئے ۔ ان کمپنیوں کی وجہ سے اگر کسی کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا تو وہ خوردہ تاجروں کو ہوگا۔ کیوں کہ وہ مال خریدنے پر پورا ٹیکس دیتا ہے ۔ یہ کمپنیاں اس سے کم قیمت میں لوگوں کو گھر بیٹھے مال مہیاکرادیتی ہیں جس سے خوردہ تاجروں کی فروخت بری طرح متاثر ہوتی جارہی ہے۔