گورکھپور(نامہ نگار)بینکوں کے کھاتوںکو ہیک کرکے آن لائن کے ذریعہ جعلسازی کرنے والے گروہ کے ایک رکن کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جامع تلاشی میں اس کے قبضے سے مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ،۲۱؍سم کارڈ۶ راشن کارڈ،۴ موبائل فون اورایک ڈرائیونگ لائسنس برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اتوار کی دوپہر ایک ٹیم گورکھپور ٹائون ہال سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی اسی دوران گوگہراپل کے قریب ٹیم میں شامل ایک کانسٹیبل نے موٹرسائیکل پر سوار ایک نوجوان کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگنے لگاٹیم نے اس کا پیچھاکرتے ہوئے کچھ فاصلے پر اسے روک لیا۔پوچھ گچھ کے دوران اپنانام رمیش باشندہ بچھیاکالونی بتایا۔جامعہ تلاشی میں کافی تعداد میں اس کے قبضے سے اے ٹی ایم کارڈ ، سم کارڈ ، راسن کارڈ اورموبائل فون برآمدکئے گئے۔اس کا ڈرائیونگ لائسینس بھی دیگر نام سے بناہواتھا ۔ پوچھ گچھ کے دوران رمیش
شاہ نے بینک کھاتے کو ہیک کرنے اورآن لائن جعلسازی کرنے والے گروہ کے بارے میں پولیس کو بتایا کہ گروہ کے ارکان بہار،یوپی ، دبئی ، پاکستان، نیپال میںسرگرم اوران کا نیٹ ورک مذکورہ ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔گروہ سے منسلک رمیش جعلسازی کے ذریعہ رقم نکالتاہے۔مذکورہ گروہ کے لوگ بینک کھاتوں کو ایفیکٹ کرکے صارفین کے کھاتوں سے رقم نکال لیتے ہیں۔