میرٹھ (بھاشا)میرٹھ میں آٹھویں جماعت کی ایک طالبہ نے آگ لگا کر خودکشی کرلی۔ طالبہ امتحان میں تیسرا مقام حاصل کرنے سے ذہنی تناؤ میں تھی۔ پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ تھانہ برک پور علاقہ کے لکشمن پوری کے باشندے کرانہ تاجر پروین کی بارہ سالہ بیٹی کا کاجل آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی۔ کچھ دن قبل ہی اس کے امتحان کا نتیجہ آیا تھا۔جس میں اس نے تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔اس سے قبل وہ امتحانات میں پہلا مقام حاصل کرتی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ اس مرتبہ وہ تیسرا مقام حاصل کرنے سے پریشان تھی۔سنیچر کو کاجل نام کی طالبہ نے مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کرلی۔ کمرے سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھ کر جب تک اہل خانہ موقع پر پہنچتے اس کی موت ہوچکی تھی۔ترجمان کے مطابق اہل خانہ کی اپیل اور مقامی لوگوں کی مرضی سے پوسٹ مارٹم کرائے بغیر لاش اہل خانہ کو سپرد کردی گئی۔