لکھنؤ: اب آٹھ میٹر چوڑی سڑک کے کنارے کوئی دکاندار دکان نہیں لگا سکے گا اور آٹھ میٹر سے زیادہ چوڑی سڑک پر پیلی پٹی کے اندر ہی دکان لگ سکے گی۔ اس سلسلہ میں جمعہ کو سٹی کمشنر کی قیادت میں ایک جلسہ ہوامیونسپل کارپوریشن کے سٹی کمشنر کی صدارت میںمنعقد جلسہ میں فٹ پاتھ دکانداروں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کئی نکات پر غوروخوض کیا گیا۔ آٹھ میٹر چوڑی سڑک کے کنارے کوئی فٹ پاتھ دکاندار دکان نہیں لگا سکے گا۔ یہ جلسہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ہوا جلسہ میں میونسپل کارپوریشن کے کئی افسر موجود تھے۔