میرٹھ (بھاشا) میرٹھ ضلع میں آرٹی آئی کارکنان سمیت دو لوگوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔
مختلف مقامات پر واداتوں میں حملہ آور واردات کو انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس حملہ آوروں کو ابھی تک گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہوگئی ہے۔واردات کے پیچھے پولیس متوفی اور حملہ آوروں کے درمیان آپسی دشمنی بتارہی ہے۔ضلع پولیس کے ایک ترجمان نے واردات کے بارے میں بتایا کہ مرنے والوں میں سنجے تیاگی (۴۰)اور نیرج تومر (۴۱)کے نام شامل ہیں۔ان میں سنجے تیاگی آرٹی آئی کارکن اور نیرج تومر پراپرٹی ڈیلر ہیں
۔ترجمان کے مطابق میرٹھ راسنا گاؤں کے باشندے سنجے تیاگی کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے کھیت پر جارہاتھا جبکہ سنجے تیاگی آرٹی آئی ایسوسی ایشن کا نائب صدر تھا۔متوفی کے والد سیوارام نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔قتل کی دوسری واردات میں حملہ آوروں نے پراپرٹی ڈیلر نیرج تومر کو گولی مارکر ہلاک کردیاتھا۔ باغپت کے بام نولی گاؤں کا باشندہ نیرج تومر میرٹھ کو رہٹاواقع ایک کرایہ کے مکان میں مقیم تھا۔
متوفی کے اہل خانہ نے باغپت کے کرٹھل گاؤں کے باشندے کرشن پال،وکاس عرف کرٹھل اور مظفر نگر کے باشندے پنٹو پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ان کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔