نئی دہلی (بھاشا) نیشنل آپٹیکل فائیبر نیٹور ک (این او ایف این ) پروجیکٹ کو رفتار دینے کے لئے ٹیلی مواصلات محکمہ نے متعلقہ افسران کو صلاح دی ہے کہ اس کام کے لئے گاؤں پنچایت دفاتر نہ ہونے کی صورت میں ڈاک گھر ،ریلوے اسٹیشن اور اسکول جیسی عوامی عمارتوںکا استعمال کریں ۔
ٹیلی مواصلات محکمہ نے انہیں مشورہ دیاہے کہ وہ ان متبادل پر غور کریں کیونکہ کئی سرکل کے کارگذار افسران نے شکایت کی ہے کہ بہت سی گاؤں پنچایت عمارتوں کی صورت حال خراب ہے یا وہ پروجیکٹ کے لئے دستیاب نہیں ہے اور یہاں بجلی کی فراہمی کا بھی مسئلہ ہے ۔
حال ہی میں این او ایف این کی جائزہ میٹنگ میں حصہ لینے والے بی ایس این ایل کے چیئر مین اور مینیجنگ ڈائرکٹر اے این رائے نے بتایا کہ سرکاری عمارتوں کے استعمال کے متبادل کے تلاش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ میں اس میں بہت تیزی سے ترقی ہوئی ہے ۔