پرتھ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے مذاقیہ انداز میں ہندوستان کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی کے دن ہونے والے مقابلے میں ہندوستان ہولی منائے گا تو ہم میچ جیت کر جیت کا جشن منائیں گے۔سیمی نے ہندوستان کے خلاف جمعہ کو ہونے والے مقابلے کیلئے کہا ہندوستان کو ہولی منانے دیجئے، ہم تو میچ جیت کر اس کی جیت کا جشن منائیں گے۔ ہم اپنا بہترین مظاہرہ کریں گے اور ہندوستان کو شکست دینے کے لیے اتریں گے۔انہوں نے کہا ہندوستانی ٹیم اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے اور پول بی کی پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر قابض ہے۔ لیک
ن آپ کو ایک کرکٹ ٹیم ہونے کے ناطے دوسری ٹیموں کے احترام کے مستحق ہیں۔ ہم نے پہلے بھی ہندوستان کے خلاف اچھے میچ کھیلے ہیں اور اگلا مقابلہ ہمارے لئے کافی اہم ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم واکا میدان پر کھیلنے کیلئے حوصلہ افزائی ہے۔ ہم نے وہاں کے حالات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہماری ٹیم کا کوئی بھی تیز گیند باز یہاں کے میدان پر شاندار گیند بازی کرنے کے قابل ہے اور یہاں کے حالات سے ہمارے گیندبازواقف ہیں۔سیمی نے کہاہندوستان اس وقت اچھی حالت میں ہے اور ہمارے گیندباز اس بلے بازوں کو ضرور پریشان کریں گے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ فاسٹ بولر آتے ہی ہندوستانی بلے بازوں کو آؤٹ کر دیں گے لیکن انہیں صحیح سمت اور صحیح تکنیک سے گیند بازی کرنی ہوگی۔ ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ سے ہارنے کے بعد دو مقابلے جیتے ہے۔ اگرچہ وہ گزشتہ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بری طرح پٹ گئی تھی۔اپنی ٹیم کے نوجوان کپتان جیسن ہولڈر کی تعریف کرتے ہوئے سیمی نے کہاہم تمام ان کاتہہ دل سے حمایت کرتے ہیں۔ ٹیم کی کپتانی سنبھالنا ذمہ داری بھرا کام ہے۔ اگرچہ میں بھی پہلے یہ ذمہ داری سنبھال چکا ہوں لیکن یہ عالمی کپ ہے اور اس میں ہم سب کو ان کی حمایت اور تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے پہلے بھی خود کو ثابت کیا ہے اور مجھے ان کی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ ہونے پر انہوں نے کہاآپ کہیں بھی بھڑتے ہیں تو آپ کو مخالف ٹیم کی طاقت اور کمزوری کا پتہ لگتا ہے۔ یہی بات آئی پی ایل کے ساتھ بھی ہے۔ آئی پی ایل میں کھیلنے سے ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہندوستانی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے۔بلے باز کرس گیل کی فٹنس پر سیمی نے کہاگیل کو گزشتہ کچھ وقت سے کمر میں پریشانی ہے اور وہ مسلسل اس سے دو چار ہیں۔ لیکن اس کا اثر ان کی کارکردگی پر نہیں پڑا ہے اور تابڑ توڑ بلے بازی کا ان کا سلسلہجاری ہے۔ وہ ہندوستان سے ہونے والے مقابلے میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور مجھے پوری امید ہے کہ ان کا بلاہندوستان کے خلاف بھی چلے گا۔