لندن؛آپ کے دماغ کی کارکردگی کیسی ہے۔یہ سوال اکثر ہمارے ذہنوں میں آتا رہتا ہے۔آج ہم آپ کو دماغ کی کارکردگی ناپنے کے آسان طریقے بتائیں گے۔آپ کو بس ذیل میں دیئے ہوئے کوئز کے سوالات کے جواب دینے ہیں۔
۔آپ کے اکثر دوست آپ کو ووٹ دیں گے اگر۔۔۔ a)کام پر سب سے مشہور انسان b)ایک ایسا انسان جو زیادہ سوشل نہیں 2۔آپ صبح کے وقت ان باتوں کو سامنے رکھ کر تیار ہوتے ہیں۔۔۔ a)جو آپکے ذہن میں آجائے b)جو آپ نے گزشتہ رات پلان کیا ہوتا ہے 3۔اگر آپ کو دو منصوبوں پر بیک وقت کام کرنا پڑجائے تو آپ اس طرح کریں گے۔ ۔۔ a)ایک ختم کرکے دوسرے کی طرف بڑھیں گے b)ایک ہی وقت میں دونوں پر کام شروع کردیں گے 4۔آپ کو ایک ہفتے کے لئے مفت چھٹیاں گزارنے کے لئے کسی ساحلی شہر جانے کا موقع ملا ہے تو آپ کسے ساتھ لے کر جائیں گے۔ ۔ ۔ a)اپنے والدین کو b)اپنے دوستوں یا گرل یا بوائے فرینڈ کو 5۔اگر آپ کوئی اداس فلم دیکھ رہے ہیں تو۔۔۔ a)آپ تھوڑا سا روئیں گے b)آپ اپنے جذبات پر قابو رکھیں گے تا کہ آپ کو ایک جذباتی شخص نہ کہا جائے 6۔اگر آپ اپنے والدین، جیون ساتھی یا دوستوں کے ساتھ بحث کررہے ہوں تو کیا آپ استعمال کرتے ہیں۔ ۔ ۔ a)ڈرامہ اور خیالات کا b)ٹھوس باتوں اور اعدادوشمار کا مزیدپڑھیں:چینی شہر میں قیامت کا منظر ،پہلے آسمان سرُخ ہو ا اور پھر۔۔۔ اگر زیادہ جواب Asمیں ہیں تو آپ پر بائیں دماغ کا زیادہ کنٹرول ہے اور آپ اپنی زندگی کو ایک ربط میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔آپ دوسرے لوگوں کی باتیں سن کر سکون محسوس کرتے ہیں۔آپ کو ایسی چیزیں قطعاًپسند نہیں جو بے ڈھنگی ہوں۔
آپ درست جواب پانے کے لئے چیزوں کا تجزیہ بہتر انداز میں کرنے کے عادی ہیں۔آپ ایک منطقی اور عقل مند انسان ہیں اور آپ کو جذباتی کرکے بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ اگر زیادہ جواب Bsمیں ہیں توآپ پر دائیں دماغ کا کنٹرول زیادہ ہے۔جب آپ کوکسی چیز کے لئے اپنا ذہن بناناہوتو آپ کافی مشکل کا شکار نظر آتے ہیں۔گو کہ آپ لوگوںکے ساتھ اچھے ہیں لیکن اس کے ساتھ آپ میں بہت لچک بھی ہے۔آپ خواب بھی دیکھتے ہیں اور ساتھ سوچوں میں بھی کھوئے رہتے ہیں،کبھی لوگ آپ کو غیر منطقی بھی سمجھ لیتے ہیں۔آپ کو فکشن یا میوزک لکھنا پسند ہے،آپ وقت پر فیصلہ کرنا پسند کرتے ہیں اور زبانی احکامات کو درخود اعتناءسمجھتے ہیں۔آپ کافی جذباتی بھی واقع ہوئے ہیں اور ان جوابات کو تلاش کرتے ہیں جنہیں ڈھونڈنا مشکل ہے۔