نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کی راکھی بڑلا آج دہلی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکٹر منتخب ہوگئیں۔ایوان کے خصوصی اجلاس کے دوسرے دن محترمہ بڑلا کانام وزیراعلی اروند کیجری وال نے تجویز کیا نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے اس تجویز کی حمایت کی۔ان کی تقرری کو ایوان میں صوتی ووٹ سے منظوری دی۔محترمہ بڑلا وندنا کماری کی جگہ لیں گی جنہوں نے حال ہی میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وہ حالیہ ایم سی ڈی ضمنی چناؤ میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری لیتے ہوئے عہدے سے دستبردار ہوئی ہیں۔محترمہ کماری شالیمار باغ سے ممبر اسمبلی ہیں انہوں نے 25 مئی کو اپنا استعفی مسٹر کیجری وال کو بھیج دیا تھا جنہوں نے اسے اسمبلی اسپیکٹر رام نواس گوئل کو بھیج دیا تھا۔منگول پوری سے آپ کی ممبر اسمبلی محترمہ بڑلا 2014 میں پارٹی کی پچھلی حکومت میں وزیر تھیں۔