نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) ملک کے سب سے بڑے پبلک براڈ کاسٹر آکاشوانی میں مختلف زمروں میں دس ہزار سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔اطلاعات و نشریات کے وزیر منیش تیواری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اے زمرہ میں 2362 ، بی زمرہ میں 1584، سی زمرہ میں 4863 اور ڈی زمرہ میں 2272 اسامیاں خالی پڑی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پرسار بھارتی کے 3452 اسامیوں کو پر کرنے کے لئے سفارش کی گئی ہے اور محکمہ اخراجات نے پہلے مرحلے میں 1150 عہدوں کو پر کرنے کی توثیق کردی ہے۔پرسار بھارتی بھرتی بورڈ کے قیام ہونے تک حکومت نے عملہ اور تربیتی محکمہ (ڈی او پی اینڈ ٹی) کے ذریعہ مقررہ معاہدوں اور شرطوں کے تحت ایک بار کے لئے خصوصی تنظیم کے تحت ایس ایس سی کے ذریعہ گروپ بی اور سی کے عہدوں کو پر کرنے کی تجویز کی توثیق کردی ہے۔