آگرہ:اترپردیش میں آگرہ کے ڈوکی علاقے میں کل رات چور ایک گھر سے لائسنسی پستول اور لاکھوں روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولس کے مطابق بمرولی کٹارا کے رہنے والے دیویندر رانا اپنے گھر میں سورہے تھے ۔اسی درمیان چوران کے گھر میں داخل ہوگئے اور کمرے میں رکھی تجوری سے تقریباًپچاس تولا سونے کے زیورات ,تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقد،لائسنسی پستول ،کارتوس کی پیٹی اور ایک موٹر سائکل لے کر فرار ہوگئے ۔پولس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔