لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ گوسائیں گنج علاقہ میں ایک شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالات میںآگ سے جھلس گئی تھی جس کی علاج کے دوران جمعہ کو سول اسپتال میں موت ہو گئی ۔وہیں بیوی کو بچانے میں جھلسے شوہر کی حالت ابھی نازک بنی ہوئی ہے۔ مہلوکہ کے والد نے سسرال والوں پر ۵۰ ہزار روپئے جہیز میں نہ لانے پر اس کا قتل کئے جانے کا الز ام عائد کیا ہے۔ پولیس نے شوہر، خسر اور دیور سمیت ایک دیگر کے خلاف قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سیمراپیت پور میں رہنے والے انل کی بیوی پھول متی جمرات کو مشتبہ حالات میں آگ سے جھلس گئی تھی جسے نازک حالت میں سول اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا جہاں اس کی دوران علاج جمعہ کو موت ہو گئی۔ موہن لال گنج کے کھجیہٹا کے رہنے والے سنتونے بتایا کہ ان کی بیٹی پھول متی نے تقریباً ایک سال قبل سیمرا گاؤں کے انل کے ساتھ محبت کی شادی کر
لی تھی۔ ان کا الزام تھا کہ انل ان کی بیٹی کو میکے سے ۵۰ ہزارروپئے لانے کیلئے دباؤ بنا رہا تھا۔
روپئے نہ دینے پر پھول متی کی پٹائی کی اور پھر بعد میں آگ لگاکر جلا دیاگیا۔ پولیس نے سنتو کی تحریر پر شوہر انل، بھائی منوج و خسر ٹوڑی اور گاؤںکے تربھون لودھی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔