فتح پور(نامہ نگار)تھریائو تھانہ حلقہ کے گائوں میں گزشتہ ایک ہفتہ قبل کھانہ پکاتے وقت آگ سے جھلسی ۲۷سالہ ایک خاتون کی دوشبہ کی صبح علاج کے دوران موت ہوگئی۔اطلاع کے مطابق بلندہ گائوں کے رہنے والے رام بابو کی بیوی آشادیوی گزشتہ ۳۰دسمبر کی شام چولہے پر کھانا پکارہی تھی تبھی اچانک اس کے کپڑے میں آگ لگ گی جس سے وہ شدید طورسے جھلس گئی ۔ اہل خانہ نے اسے صدر اسپتال میںداخل کرایا جہاںآج صبح سات بجے اس نے دم توڑدیا۔اطلاع پاکر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔