الہ آباد۔ 3 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش میں الہ آباد کے اتراؤ علاقہ میں کل دیر رات گھر میں آگ لگ جانے سے ایک شخص اور اس کی حاملہ بیوی کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بریٹھی میں رہنے والا محمد اختر علی (25) ولد محرم علی، جو کپڑے کی پھیری لگاتا تھا،گھر میں وہ اور اس کی حاملہ بیوی نورجہاں بیگم (22) ہی رہتے تھے۔ رات کو تقریباً 10 بجے دونوں میاں بیوی کھانا کھانے کے بعد سو گئے تھے ۔ رات کو تقریباً گیارہ بجے پڑوسیوں نے دیکھا کہ گھر سے دھوئیں کے ساتھ آگ کی لپٹیں نکل رہی ہیں۔انہوں نیبتایا کہ دھواں نکلتے ہوئے دیکھ کر پڑوسیوں نے دروازہ توڑ کر آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ اس درمیان پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں جن کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ آگ بجھنے پر جوڑے کی آگ میں جھلسی ہوئی لاشیں ملیں۔ رشتہ داروں کے مطابق یہ آگ حادثاتی طورپر لگی ۔