بریلی : اترپردیش میں بریلی کے بھوتا علاقہ میں کپی سے لگی آگ میں جھلس کر ایک خاتون اور اسکے بیٹے کی موت ہوگئی اور بیٹی بری طرح جھلس گئی ہے۔پولیس کے مطابق بڈریا گاؤں میں رہنے والے اومکار کے گھر والے کل رات روشنی کیلئے کپی جلا کر سوگئے تھے۔ اس کپی کے بستر پر گرنے سے آ گ لگ گئی جس میں اومکار کی بیوی مدھو بالا (۷۲) اور اس کی سات سالہ بیٹی پرینکا عرف پنکی اور ڈیڑھ سال کا بیٹا امت جھلس گئے۔تینو جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ۔