لکھنؤ۔(نامہ نگار)بڑی تعداد میں آیوش ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں اتوار کو مظاہرے کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی جانب کوچ کیا۔اس دوران پولیس سے ان کی جھڑپ بھی ہوئی ۔آیوش ڈاکٹرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کنوینر ڈاکٹر آئی ایم تباق کی قیادت میں
بڑی تعداد میں آیوش ڈاکٹروں نے گاندھی مجسمہ پر شمع روشن کرکے اپنے مطالبات کے سلسلے میں زور دار مظاہرہ کیا۔اس کے بعد ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ جانے کے لئے امن مارچ نکالنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بیری کیڈنگ لگاکر انہیں روکنے کی کوشش کی۔اس دوران آیوش ڈاکٹر اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ریاستی حکومت کے زیر اہتمام تعینات آیوش میڈیکل افسروں کو تنخواہ کمیٹی کی سفارشوں کے مساوی تنخواہ،گریڈپے اور دیگر سہولیات مہیا کردی گئی ہے۔قومی صحت مشن اترپردیش میں تعینات آیوش میڈیکل افسروں کو مذکورہ کوئی بھی سہولت نہیں دی جارہی ہے۔اس معاملے کو لیکر آیوش ڈاکٹروں نے مظاہرہ کیا۔انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان کے تمام مسائل حل کریں۔