گورکھپور :اٹارسی میںروٹ ریلے انٹر لاکنگ میں آگ لگنے کے بعد ٹرینوں کی امدورفت شروع نہیں ہوسکی ۔ اس کی وجہ سے آج گورکھپور سے چلنے والی کشی نگر اور راپتی ساگر ایکسپریس ٹرین کو منسوخ کردیا گیا ہے ۔ جب کہ گورکھپور سے ہوکر ممبئی کی جانب چلنے والی چار دیگر ٹرینیں بھی منسوخ کی گئی ہیں ۔ شمالی مشرقی ریلوے کے چیف رابطہ عامہ افسر آلوک کمار سنگھ نے بتایاکہ آج کشی نگر ایکسپریس اور راپتی ساگر ایکسپریس نہیں چلیں گے ۔ جبکہ ۲۲اور ۲۳جون کو گورکھپور ایل ٹی ٹی ایکسپریس اوردادر ایکسپریس ٹرین کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ نصف درجن ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کرکے چلائی جائیںگی ۔
آلوک کما سنگھ نے بتایاکہ گورکھپور سے ۲۱جون کو راپتی ساگر ،گورکھپور سے ۲۱اور ۲۳جون کو کشی نگر ،ممبئی سے ۲۱جون کو ممبئی ۔گورکھپور جن سادھارن ،چھپرا سے ۲۱جون کو ،چھپرا ۔دہلی ،گورکھپور سے ۲۲اور ۲۳جون کو ،گورکھپور ۔لوکمانیہ تلک ٹرمنس گورکھپور سے ۲۳جون کو گورکھپور ۔چھاترپتی شیواجی ٹرمنس جن سادھارن ،لوکمانیہ تلک ٹرمنس سے ۲۲جون گودان ۔گورکھپور سے ۲۲جون کو گورکھپور ۔ایل ٹی ٹی سپرفاسٹ اور لوکمانیہ تلک ٹرمنس سے ۲۱اور ۲۳جون کو ایل ٹی ٹی ۔گورکھپور سپرفاسٹ ایکسپریس لوکمانیہ تلک ٹرمنس سے ۲۳جون کو کشی نگر ،لوکمانیہ تلک ٹرمنس سے ۲۳جون کو ایل ٹی ٹی ۔دربھنگہ ترویندرم سے ۲۳جون کو راپتی ساگر ایکسپریس ٹرینوں منسوخ کیاگیاہے ۔