اٹاوہ (نامہ نگار)بی جے پی امیدوار کی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ پارٹی کے ذریعہ اٹاوہ پارلیمانی امیدوار کے اعلان کے بعد سے ہی اشوک دوہرے کی مخالفت مقامی کارکنان کے ذریعہ مسلسل کی جارہی ہے۔بدھ کو شہر ودیہی علاقوں میں اشوک دوہرے کا پتلا نذرآتش کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان نے مقامی لیڈر کو امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا۔اشوک دوہرے کے خلاف پارٹی بدلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے لودھی سماج کے کارکنان نے بی جے پی کے ذریعہ اعلان کئے گئے امیدوار کی مخالفت کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔
لودھی سماج کے کارکنان نے کہا کہ انہیں دوسری پارٹی سے آیا ہوا امیدوار منظور نہیں ہے اس لئے مقامی لیڈر کو ہی امیدوار بنایا جائے۔ سماج کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ اشوک دوہرے کے ذریعہ بی ایس پی حکومت میں کابینی وزیر کے عہدہ پر رہتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کارکنان کا استحصال کیا تھا۔