لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ پارلیمانی رکن لال جی ٹنڈن نے آج بی جے پی کی مہیلامورچہ کی طرف سے منعقد ٹفن میٹننگ میں کہاکہ اٹل بہاری باجپئی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی مدت کار میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے کام میں بالکل الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور یو پی اے کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے لوگ خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ لال جی ٹنڈن نے کہا کہ مہنگائی آسمان چھوتی جا رہی ہے اور لوگ پریشان ہیں لیکن یہی مہنگائی اٹل جی کے دور میں نہیں تھی۔
انہوں نے اس موقع پر نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کی اپیل کی۔