لکھنئو، 26 اپریل (یو این آئی)سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی اور سابق ایم پی کرن شکلا نے مسٹر واجپئی کے حامیوں سے بی جے پی کے صدر راج ناتھ سنگھ کو لکھنئو لوک سبھا پارلیمانی حلقے میں شکست دینے کی اپیل کی ہے۔محترمہ شکلا نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدے کے امیداور نریندر مودی اور صدر راج ناتھ سنگھ نے پارٹی پر قبضہ کرلیا۔بی جے پی میں اب اٹل بہاری واجپئی اور لال کرشن اڈوانی کا عہد ختم ہوگیا ہے۔دونوں رہنماؤں کو ذلیل کیا جارہا ہے۔ لکھنئو اٹل جی کا میدان عمل رہا ہے اور آج بھی یہاں ان کے حامیوں کی تعداد کم نہیں ہے۔مسز محترمہ شکلا نے کہا کہ مسٹر سنگھ نے دونوں قدآور رہنماؤں کو پس پش ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس لئے اٹل حامیوں کو متحد ہوکر یہاں بی جے پی کے صدر کو ہرادینا چاہئے۔
انہو ںنے دعوی کیا کہ اترپردیش میں اس سال جہاں تیرہ لاکھ ٹن اضافی غذائی اجناس کی پیداوار ہوئی ہے وہیں گجرات کواس محاذ پر آٹھ لاکھ ٹن کے خسارے کا سامنا ہے۔تو یہ ہے گجرات کی ترقی کی حقیقی تصویر۔مسٹر یادو نے یہ بھی دعوی کیا کہ بی جیپی انتخابی انجام سے مایوس نظر آرہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نے فیروزآباد اور ایٹاوہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے شروع کردیئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ الیکشن کمیشن بی جیپی کے الزامات کی چھان بین کے لئے آزاد ہے۔دونوں حلقوں میں جمعرات کو منصفانہ پولنگ ہوئی تھی۔اس بیچ یہاں کانگریس کی ایک میونسپل کارپوریٹر سنیتا یادو نے آج سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔