لکھنو¿۔(نامہ نگار)اٹونجہ میںگذشتہ ۰۲اپریل کو موٹر سائیکل سوار کو لوٹے جانے کے سلسلے میں ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اٹونجہ پولیس نے سرولائنس کی مدد سے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا جبکہ ایک فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے دو طمنچے پانچ زندہ کارتوس کے علاوہ لوٹی گئی موٹر سائیکل موبائل فون سم کارڈ اور سونے کی چین برآمد کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔ جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اٹونجہ کے اندارا گاو¿ں کے رہنے والے انوپ کمار سنگھ اور ان کی زوجہ آرتی کے سات
ھ لوٹ کے معاملے میں تفتیش کی جارہی تھی۔ اسی وقت بدھ کو مخبر سے اطلاع ملی کہ موٹر سائیکل سوار تینوں بدمعاش دارالسلطنت کے طرف آرہے ہیں۔ پولیس نے آناً فاناً کارروائی کرتے ہوئے اٹونجہ کے بھگوتی پور نہر پلیا کے پاس سے دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ۔ حالانکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفتیش میں ملزموں نے اپنا نام خیرآباد سیتاپور کے رہنے والے سونو عرف آئیڈیا اور رام نارائن بتایا ہے۔ جبکہ فرار ملزم کا نام منوج راوت بتایا ہے۔غور طلب گذشتہ ۰۲اپریل کو دوپہر دو بجے اندارا گاو¿ں کے رہنے والے انوپ کمار سنگھ اور ان کی زوجہ آرتی موہنہ خورد کا مجراواں شیوری گاو¿ں پھوپھا کے لڑکے کی تلک تقریب میں شرکت کیلئے موٹر سائیکل سے جارہے تھے۔ یہ لوگ جیسے ہی پلیا کے پاس پہنچے پہلے سے کھڑے موٹر سائیکل سوار تین مسلح بدمعاشوں نے انہیں روک لیا۔ قبل اس کے کہ انوپ کچھ سمجھ پاتا بدمعاشوں نے ان کی کنپٹی پر ریوالور رکھ دیا اور اس کی سونے کی چین ،موبائل اورموٹر سائیکل لوٹ لی۔