نئی دہلی:درون ملک کار بازار میں کاروں کی فروخت میں اپریل 2016 میں 1.87فیصد کا اضافہ ہو ا ہے ۔ مجموعی طور پر 1,62,566 گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں پچھلے سال اپریل میں 1,59,588 گاڑیاں بیچی گئی تھیں۔اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلس کی فروخت میں 43 فیصد کے مضبوط اضافے کا اس اضافے میں اہم رول رہا۔ دو پہیہ گاڑیوں کی گروخت میں 21,23فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں اپریل میں گھریلو مارکیٹ میں 11 فیصد بڑھ کر 242060 پر پہنچ گئی اورتمام قسم کے گاڑیوں کی کل فروخت 20 فیصد بڑھ کر 1900879 ہوگئی ہے ۔