سردہوائیں جلد سے اس کی نمی چراکر اسے بے جان اوردکھابنادیتی ہیں ،ایسے میں آپ کو اپنی خوبصورتی کوبچانے کیلئے مہنگی بیوٹی پروڈکٹس اورپارلرکاسہارالیناپڑتاہے ۔یہ مہنگے پروڈکٹس آپ جلد کوسردہواو¿ں سے تبھی تک محفوظ رکھتے ہیں جب تک آپ انہیں جلد یاچہرے پرلگاتی ہےں۔ ایک تو ان پروڈکٹس کے استعمال سے مہینے کے خرچے میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ساتھ ہی سائڈافیکٹ ہونے کا خطرہ بھی رہتا ہے اگر آپ چاہےں تو پروڈکٹس کی خاصیتیں آپ کو گھر میں استعمال ہونے والی چیزوںسے ہی مل سکتی ہیں۔ بس آپ کو اس کا صحیح طریقے سے استعمال کرنا معلوم ہونا چاہئے اس سے آپ کے مہینے کا خرچ تو قابو میں رہے گا ہی ساتھ ہی آپ اپنی خوبصورتی کو سرد ہواو¿ں کے تھپیڑوں سے بھی محفوظ رکھ سکیں گی ۔ اپنی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کےلئے ان نسخوں کو آزمائیں۔
جلد میں نکھار پیدا کرنے میں پپیتے کا کوئی ثانی نہیں ہے پپیتے کے چھلکوں کو چہرے پر ملیں یا پپیتے کے ٹکڑوں کو مسل کر اس میں بیسن ملا کر پیسٹ بنا لےں پہر اس پیسٹ کو فیس ماسک کی طرح استعمال کریں۔ چہرے میں چمک لانے کے لئے دہی سے مساج کرنا بہتر رہتا ہے۔
جلد سے ڈیڈ سیلز کو ہٹانے کےلئے تھوڑا سا جوکر لے کر اس میں لیمو کا جوس اور گلاب جل ملا کر چہرے اور کھنی گُھٹنے پر ملیں۔
جلد سے روکھا پن ختم کرنے کےلئے بیسن،ہلدی اور دودھ یا کریم ملا کر ابٹن بنا لیں جلد میں زیادہ روکھا پن ہونے پر اس میں سرسوں کا تیل بھی ملایا جا سکتا ہیں۔اس ابٹن کو لگانے سے جلد میں نمی آ جاتی ہے۔
دہی ،شہد اور چوکر کو ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو چہرے پر لگا کر ۲۰ منٹ تک سوکھنے دیں۔جب پیسٹ پوری طرح سے سوکھ جائے تب ٹھنڈے پانی سے چہرا صاف کریں ۔
سندل کا استعمال خوبصورتی بڑھانے کے لئے ہمیشہ سے ہوتا رہا ہے ۔ سندل کے پاو¿ڈر کو گلاب جل میں ملا کر چہرے پر لگانے سے جلد میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ ٭٭٭