ممبئی ۔( وارتا) بالی ووڈ میں رندھیر کپور کو ایک ایسی شخصیت کے طور پر شمال کیا جاتا ہے جنہوںنے نہ صرف اداکاری ک
ے شعبے میں بلکہ فلمسازی اورہدایت کاری کے ذریعے بھی ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ہے۔ پندرہ فروری ۱۹۴۷ء کو ممبئی میںپیدا ہوئے رندھیر کپور کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ رندھیر کپور کے والد راج کپور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور فلمساز تھے۔ رندھیرکپور نے ابتدائی دور میں بطور اطفال اداکار شری چارسو بیس اور دواستاد جیسی کچھ فلموںمیں کام کیا اس کے بعد انہوںنے ۱۹۶۸ء میںآئی فلم جھک گیا آسمان میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے طور پر کام کیا۔ ۱۹۷۱ء میںآئی فلم کل آج اور کل کے ذریعے رندھیر کپور نے اداکاری اور آزاد ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنا شروع کردیا ۔ کل آج اور کل ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں کامیاب فلمو ںمیں شمار کی جاتی ہے اس فلم میں تین نسلوں پرتھوی راج کپور ، راج کپور اور رندھیر کپور ایک ساتھ نظرآئے اس فلم میں ببیتا نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا جو بعد میں رندھیر کپور کی شریک حیات بن گئی۔ ۱۹۷۲ء میں رندھیر کپور کی جوانی دیوانی اور رام پور کا لکشمن جیسی سپر ہٹ فلمیں ریلیز ہوئی ۔۱۹۷۴ء میںآئی سپر ہٹ فلم ہاتھ کی صفائی میں رندھیر کپور کی جوڑی ونود کھنہ کے ساتھ کافی پسند کی گئی ۔ فلم میں دونو ںکا ٹکرائو دیکھنے لائق تھا۔ ۱۹۷۵ء میں آئی فلم دھرم کرم میں ایک بار پھر سے رندھیر کپور نے ہدایت کاری کے ساتھ بھی اداکاری بھی کی ۔ لیکن بدقسمتی سے یہ فلم ناکام رہی۔
۱۹۷۷ء میں آئی چاچا بھتیجا رندھیر کپور کے کیرئیر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں دھرمیندر کے ساتھ ان کی جوڑی کافی پسند کی گئی۔۱۹۷۸ء میں آئی فلم قسمیں وعدے رندھیر کپور کے کیرئیر کی قابل ذکر فلمو ںمیںشمار کی جاتی ہے ۔ اس فلم میں امیتابھ بچن نے مرکزی کرداراد ا کیا تھا۔ امیتابھ جیسے سپر اسٹار کی موجودگی میں رندھیر کپور نے اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا ۔ اسی کے دہائی میں رندھیر کپو رکی فلمو ںکو امید کے مطابق کامیابی نہیں ملی ۔ ۱۹۹۱ء میں آئی فلم حنا بطور ہدایت کار رندھیر کپو رکی آخری فلم ثابت ہوئی پہلے اس فلم کی ہدایت کاری راج کپور کرنے والے تھے لیکن اپنے والد کی موت کے سبب رندھیر کپو رکی حنا کی ہدایت کاری کی ۔یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی ۔نوے کی دہائی میں اپنے آر کے فلمز کے بینر کے تحت رندھیر کپور نے پریم گرنتھ اور آب لوٹ چلے جیسی فلمیں بنائی لیکن ان فلموں کو کامیابی نہیں ملی ۔ رندھیر کپور ان دنوں بطور کریکٹر ایکٹر فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔