کانپور ، 2 اگست (یو این آئی) باالی ووڈ اسٹار عامر خان تنازعہ میں پھنس گئے ہیں۔ ان کی نئی فلم “پی کے ” کی میڈیا تشہیر سے جڑے ایک معاملے میں ان کے اور فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مسٹر عامر خان اور فلم کے پروڈیوسر ودوونود چوپڑا اور ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے خلاف اخبارات میں فلم کے ایک قابل اعتراض پرومو کے الزام میں تعزیرات ہند کی دفعہ 292 کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ ان شخصیات کے خلاف ایک مقامی وکیل نے مقدمہ دائر کیا۔واضح رہے کہ پی کے نامی یہ فلم ایک کامیڈی ڈرامہ ہے اور اس میں عامر خان کے علاوہ انوشکا شرما، سشانت راجپوت بومن ایرانی اور سنجے دت
نے بھی کردار نبھایا ہے۔