لکھنؤ۔(نامہ نگار)درجہ چہارم ملازمین کا درجہ پانے کیلئے سیکڑوں کی تعداد میں ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے چوکیداروں نے لال پگڑی باندھ کر اپنے مطالبات کو لے کر دھرنا اور مظاہرہ کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے پانچ نکاتی مطالبات وزیراعلیٰ کو مخاطب عرضداشت بھیجی۔ لکشمن میلا میدان میں زبردست مظاہرہ کرکے نعرے بازی کرتے ہوئے چوکیدار بہبود کمیٹی کے زیراہتمام چوکیداروں کو ریاست میں چہارم زمرے کا درجہ دیئے جانے کے مطالبہ کو لے کر کمیٹی کے ریاستی صدر الپ ناتھ ترپاٹھی نے دھرنے کو خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی چوکیدار کو ریاست میں چہار
م زمرے میں شامل کیا جائے اور چھٹے تنخواہ کمیشن کے طور پر بھتہ ودیگر سہولیات مہیا کرائی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ چوکیداروں کیلئے سیوا اچار سنہتا بنائی جائے جو ریاستی ملازمین کمیشن کے گریڈ کے شکل میں ہو اور الگ محکمہ کی تقرری کی جائے جس کا رہنما آئی اے ایس یا پی سی ایس رینک کا افسر ہو۔ اس کے علاوہ چوکیدار اپنے محکمہ کے لیڈر کیلئے جواب دہ ہوناکہ تھانہ دار۔ دھرنے میں آئے ریاست کے مختلف اضلاع سے بڑی کثیر تعداد میں چوکیداروں نے اپنے تحفظ کیلئے ایک بندوق دیئے جانے ،مقررہ وردی دیئے جانے ،کام کی مدت اور چھٹیاں دیئے جانے وریاستی ملازمین کی طرح ہر فراہمی دیئے جانے کامطالبہ کیا ہے۔ دھرنا ومظاہرہ کے موقع پر ریاست بھر سے آئے چوکیداروں نے حکومت مخالف نعرے لگا کر اپنے مطالبات کو ان کے سامنے رکھا۔