آگرہ: خوردا بازار کی معروف امریکی کمپنی وال مارٹ کو امید ہے کہ ہندوستان میں اس کا ای کامرس سعبہ میں کاروبار کافی تیزی سے بڑھے گا کمپنی نے کہا ہے کہ 4جی جیسی بہتر آن لائن کنکٹیوٹی تکنیک سے اس کا ۹۰ فیصد کاروبار ڈیجیٹل طریقہ سے آئے گا۔ کمپنی نے حال ہی میں اپنے تھوک اسٹوروں کے ممبران کےلئے ۲ موبائل سالیوشنس ’بیسٹ پرائز‘ موبائل ایپ اور ’ڈائل اے ڈیل‘ ای وی آر نظام پیش کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس طرح کے اومنی چینل شاپنگ تجربات سے والمارٹ کی ہندوستان میں توسیع و ترقی کو حوصلہ ملے گا۔ والمارٹ انڈیا کے صدر اور چیف کارگزار افسر کرش ایئر نے بتایا کہ اگر ہم ڈیجیٹل ذارئع سے آنے والے کاروبار کو دیکھیں تو یہ تقریباً ۹۰ فیصد رہے گا۔ ہمارے اسٹور پر آنے والے لوگ اپنے سیل فون کا ویب سائٹ میں قیمت دیکھ کر ہی یہاں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے سلسلے میں زیادہ امیدوں کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان میں 4جی جیسی بہتر کنکٹیوٹی حقیقت بن رہی ہے۔