اچار کے استعمال زکام کھا نسی نزلہ گلابیٹھنا وغیرہ تکلیفیں اکثر ہوجاتی ہیں اور بیماروں کے لئے تویہ قاتل تاہم ایک لذیذ چیز ہے اورصحت کی حالت میں ہفتے میں ایک دوبار دن کے وقت تولہ آدھا روٹی کے ساتھ استعمال کر لیاجائے توبجائے نقصان کے فائدہ پہنچتا ہے شلغم ہری مرچ گوبھی بینگن گاجر کچالو ادرک بمنو آملہ آم وغیرہ کئی چیزوں کا اچار تیار کیاجاتاہے بغیر تیل کے اچار بہترہیں مگر وہ چلتے بہت تھوڑا عرصہ ہیں ۔
آملہ کا اچار بہترین ہے دوسرے درجہ پر لیموں اور ادرک کا اور تیسرے پرآم کا اچار مانا گیا ہے بادی وائی سردی اورریح کے بیماریوں کے لئے سہانجنے کی پھلیوں اورمدار( آک) کے پتوں کا اچار بہت مفید ہے تلی کی شکایت میں گلگل کا اچار اورجگر کی شکایت میں کاغذی لیموںکا یا (آک) کے پتوں کا اچار اچھاہے۔