دی ہیگ۔ ہندوستانی کوچ ٹیری والش نے قبول کیا ہے کہ ہندوستان کو یہاں عالمی کپ کے کل لیگ میچ میں گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کے بھاری دباؤ کے درمیان اپنی کارکردگی کو لے کر یہاں خدشہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آسٹریلیا نے پہلے 22 منٹ میں ہی چار گول کی برتری حاصل کرلی تھی اور ہندوستانی کھلاڑی مخالف ٹیم کی تیزی کی وجہ سے حیران رہ گئے تھے۔ہندوستان نے حالانکہ اس کے بعد واپسی کی اور گزشتہ چمپئن ٹیم کو اور کوئی گول نہیں کرنے دیا۔آسٹریلیا کے سابق اولپئن والش نے کہا آسٹریلیا نے تیز شروعات کی اور وہ ہمیشہ ایسا کرتے ہیں۔اس سے اعتماد ٹوٹ گیا اور ہند ٹیم کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔والش نے کہا کہ ہندوستان نے جس طرح پہلا گول گنوایا اس میںلاپرواہ کھیل کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔ مخالف کھلاڑیوںنے سرکل میں ہندوستانی ڈفینڈروںسے گیند چھین لی اور کیرن گوورس نے میدانی گول کرکے آسٹریلیا کا کھاتہ کھول دیا۔انہوں نے کہاہمیں شروع میں لاپرواہ ہونے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔کپتان سردار سنگھ نے کہا کہ انہیں پتہ تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم آغاز سے ہی حملہ بولیگی۔ انہوں
نے کہا ہمیں پتہ تھا کہ آسٹریلیا زور لگائے گی اور ہم نے بیوقوفانا غلطیاں کیںسردار نے حالانکہ کہا ہندوستام کی ٹیم نوجوان ہے اور کئی کھلاڑی اپناپہلاعالمی کپ میں کھیل رہے ہیں۔