گورکھپور(ایجنسی)اچھے دنوں کا پرفریب نعرہ دینے والوں کی قلعی عوام کے سامنے کھل گئی ہے۔مختلف خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب آلو کی قیمتوںمیں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔تھو ک میںآلو۲۳؍سواور۲۴؍ سو روپئے اور خوردہ میں ۲۸؍سے ۳۰؍ روپئے کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہاہے۔پہلی مرتبہ پیاز کی قیمتوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آلو کی قیمت میں دوسراریکارڈ بنایا ہے۔ تھوک میں پیا ز کی قیمت ۱۷؍ سواوردوہزار روپئے کوئنٹل ہے۔ اورخوردہ قیمت ۲۶؍ روپئے کلو ہے۔آلو کی قیمت میں زبردست اضافہ کے سبب سبزی فروشوںکے کاروبار پر اثرپڑرہاہ
ے۔اس کی وجہ سے اکتوبر سے شروع ہونے والی بوائی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔کاروباری فیروز احمد کے مطابق تھو ک منڈی میں اس سے قبل بارہ سے پندرہ ٹرک فروخت ہورہے ہیں۔جبکہ اس وقت صرف تین یاچارٹرک فروخت ہورہے ہیں انھوں نے بتایاکہ دسہرے کے موقع پر آلو کی قیمتوں میں تیزی کا امکان ہے۔کیونکہ نئی فصل دیوالی کے قریب آتی ہے۔لیکن اس کی مقدار اتنی کم ہوتی ہے کہ جس کی وجہ سے قیمتوں پر کوئی خاص اثر نہیں ہوتا۔فروری میں آلوکی فصل بازار میں آنے کے بعد اس کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔