احمدآباد(وارتا) کی ملکیت والے اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی پورٹ اینڈ اسپیشل اکنامک زون(اے پی ایس پی جی) نے اڑیسہ میں دھرما پورٹ کو تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ سودا ۵۵۰۰کروڑ روپئے میں کیا گیا ہے۔
دھرما پورٹ ٹاٹا اسٹیل اور ایل اینڈ ٹی کی برابر کی حصہ داری والا مشترکہ ادارہ ہے۔ ٹاٹا اسٹیل اور ایل اینڈ ٹی کے ساتھ اڈانی نے اس بندرگاہ کی خریداری کا سودا اپریل ۱۹۹۸ء میں کیا تھا۔ سودے کی کارروائی اب مکمل ہوئی ہے۔ دھرما پورٹ اڑیسہ کے بھدرک ضلع میں حال میں تیار کیا گیا نئی بندرگاہ ہے جس کی کل صلاحیت ایک کروڑ ۳۰لاکھ ٹن ہے ۲۰۲۰ء تک اسے بڑھا کر ۱۰کروڑ ٹن کرنے کا منصوبہ ہے۔ معدنیات سے بھر پور اڑیسہ ریاست کے ساحلی علاقے میں بڑے مال بردار جہازوں کی آمدورفت والا یہ بندرگاہ کاروباری لحاظ سے کافی اہم ہے۔ مسٹر اڈانی نے دھرما پورٹ کی تحویل پر کہا کہ اس سے ان کی کمپنی کو ملک کے مشرقی حصہ میں کی گئی کاروباری توسیع کو مغربی حصہ میں بھی دہرانے کا موقع حاصل ہوگا۔ جس سے معیشت میں بھی بہتری دیکھنے کو ملے گی۔