میلبورن(وارتا)مختلف شعبوںسے وابستہ کمپنی اڈا نی گروپ کی ملکیت والی اڈانی مائننگ پرائیوٹ لمیٹیڈ کوآسٹریلیا کے کوئنس لینڈ میں کوئلہ کانکنی اور ریل پروجیکٹ سے وابستہ ۱۵؍ارب ۵۰ کروڑ ڈالر کا ٹھیکہ ملاہے۔
آسٹریلیا کے وزیر ماحولیات گریگ ہنٹ نے بتایا کہ یہ ٹھیکہ اس شرط پر دیا گیا ہے کہ کمپنی ماحولیات سے متعلق سخت شرائط پر عمل در آمد کرے گی خصوصاً زیر زمین آب تحفظ سے متعلق شرائط کا۔ مسٹر ہنٹ نے کہا کہ قومی ماحولیات قوانین پر اچھی طرح غور وخوض کر نے کے بعد کارمیشل کول مائنڈ اور ریل پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ۳۶ شرطیں رکھی گئی ہیں۔ ماحولیات تحفظ سے وابستہ کارکنوں کی مخالفت کے باوجو د آسٹریلیا نے کار میشل پروجیکٹ کا ٹھیکہ دیا ہے جو آسٹریلیا کا سب سے بڑا اور دنیا کی عظیم ترین کوئلہ کانکنی شعبوں میں سے ایک ہوگا۔ یہاں ہر سال ۶ کروڑ ٹن کوئلے کی پیداوار کی امید ہے۔ مسٹر ہنٹ نے بتایا کہ اس سے ہندوستان میں ۱۰ کروڑ لوگوں کو بجلی ملنے کا امکان ہے۔
کوئلہ کانکنی کے علاوہ اڈانی گروپ کو ملک میں ۳۰۰ کلو میٹر ریل لائن بچھا نے کی بھی اجازت ملی ہے۔