بالی وڈ کے سٹار سلمان خان 27 دسمبر سنہ 2013 کو 48 سال کے ہو رہے ہیں۔ اس موقع سے پنویل میں واقع ان کے فارم ہاؤس میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس میں سلمان خان کا پورا خاندان تو ہوگا ہی ان کے علاوہ بالی وڈ سے ان کے بعض انتہائی قریبی دوست بھی ہوں گے۔ سلمان کے اس جشن میں عامر خان کے بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔سلمان کی سالگرہ کے موقعے سے نئے اداکاروں پر مبنی ایک فلم ‘ منّا بھائی سلّو بھائی ‘ کا ٹریلر بھی لانچ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ منّا بھائی سنجے دت کو کہا جاتا ہے اور سلّو باھئی سلمان خان کو۔فلم کا ٹریلر ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع گیٹ? سنیما میں لانچ کیا جا رہا ہے۔ یہ سینیما ہال سلمان خان کے لیے بہت خوش بخت ثابت ہوا ہے اور یہاں سلمان خان کی ہر فلم کو دیکھنے کے لیے ان کے مداحوں کا ہجوم امڈ پڑتا ہے۔فلموں کی کامیابی کا گراف چاہے جو ہو لیکن کسی اسٹار کے کھاتے میں ایک ہٹ فلم بھی آ جاتی ہے تو اس کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ ضرور ہو جاتا ہے ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج کل بالی وڈ کے اسٹارس کی قیمت کروڑوں میں پہنچ چکی ہے ۔ ان سب میں سب سے آگے چل رہے ہیں دبنگ سلمان خان ۔ سلمان کی فیس پچپن سے ساٹھ کروڑ تک پہنچ چکی ہے ۔ تاہم سلمان کی حالیہ کچھ فلموں سے پہلے ان کی فیس اس سے آدھی تھی ۔ دبنگ -۲ ، ایک تھا ٹائیگر جیسی فلمیں کیا ہٹ ہوئی ان کی قیمت بھی سب سے اوپر پہنچ گئی ۔ دھوم -۳ کے لئے عامر خان پینتالیس کروڑ روپے لے چکے ہیں ۔ کنگ خان شاہ رخ خان ایک فلم میں کام کرنے کے لئے قریب پینتیس کروڑ روپے لیتے ہیں ۔ جبکہ خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی ایک فلم کے لئے چالیس کروڑ روپے تک فیس وصولتے ہیں ۔ رنبیر کپور ان تمام ستاروں سے کافی پیچھے نظر آتے ہیں ۔ ان کی فیس بیس کروڑ روپے ہے ۔ سیف علی خان کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے ۔ ان کی ایک فلم کا محنتانہ پندرہ کروڑ تک ہے سپر ہیرو یعنی رتک روشن ایک فلم کے کرنے کے لئے تین کروڑ روپے کی رقم اپنی جیب میں رکھتے ہے ۔ خاتون فنکاروں میں پرینکا چوپڑا کی قیمت نو سے بارہ کروڑ روپے ہے ۔ جبکہ ودیا بالن ایک فلم کے لئے دس سے پندرہ کروڑ لیتی ہے ۔ ان دونوں ایکٹریس سے کرینہ کپور اوپر ہیں ان کی فیس پندرہ سے بیس کروڑ روپے ہے ۔
۔۔۔۔۔