دنوں اکاؤنٹینٹ کے دفتر میں ایک اسسٹنٹ کی خود سوزی کے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکومت اترپردیش نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ اکاؤنٹینٹ کو معطل کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد اساتذہ نے اپنی تحریک بھی ختم کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ ٹیچر سید مسعود حسن رضوی سبکدوشی کے بعد اپنی پنشن کی کارروائی پوری کرانے کیلئے شکشا بھون پہنچے تھے جہاں رشوت کیلئے ان کو کافی پریشان کیا گیا جس کے بعد انہوں نے وہیں خود سوزی کی کوشش کی تھی اور پھر اساتذہ بورڈ کے اسکولوں میں درس وتدریس بند کر کے تحریک پر چلے گئے تھے۔ اس سلسلہ میں ٹریزری ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کو جانچ سونپی گئی ہے