حیدرآباد :صد ر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کے خلاف جاری کئے گئے گرفتاری کے وارنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجلس کی قانونی ٹیم اس معاملہ کو دیکھ رہی ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ ایف آئی آر کی کاپی منگوائی گئی ہے اور قانونی ٹیم اس کا جائزہ لے گی ۔ ایک سوال پر بیرسٹر اویسی نے کہا کہ گجرات کے تین ہزار لوگوں کے مرنے کے بعد جب اس وقت کے وزیراعلیکی دستوری ذمہ داری تھی کہ تمام کی جانوں کی حفاظت کرنا لیکن وہ اس میں ناکام رہے اور لوگ اس بات کو یاد رکھیں گے کہ ایک وزیر اعلی اپنے عوام کی حفاظت میں ناکام رہے ۔ بیرسٹر اویسی نے بہار پولیس کی حیدرآباد آمد اور اکبر اویسی کی امکانی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ ان تمام امور کا مجلس کی قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے اور وہی اس سلسلہ میں کام کرے گی ۔