نئی دہلی(وارتا) چھوٹی اور کمپیکٹ زمرے کے کی فروخت گرنے کے سبب ملک کی مسافر کار زمرے کی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹیڈ کی اکتوبر ۲۰۱۴ میں کل فروخت گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے ۱ء۱ فیصد گھٹ کر ۱۰۳۹۷۳پوائنٹ رہ گئی۔ کمپنی نے آج یہاں ماہانہ فروخت کا تخمینہ جاری کیا۔گذشتہ برس اکتوبر میں کمپنی نے ایک لاکھ پانچ ہزار ستاسی یونیٹ فروخت کی تھی۔ حالانکہ کی کمپنی نے کہا ہے کہ اس کے گھریلو بازار میں فروخت ماہ دوران ایک فیصد بڑھ کر ۹۶ہزار۶۲سے ۹۷ہزار ۹۶ یونیٹ رہ گئی۔چھوٹی کار کے زمرے میں کمپنی کی ماروتی ۸۰۰، الٹو، اے اسٹار اور ویگن آر کی فروخت میں ۲ء۹ فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔ کمپنی نے اس برس اکتوبر میں ۳۵ہزار۷۵۳ کاریں اس زمرے میں فروخت کیں جبکہ گذشتہ برس یہ تعداد ۳
۹ہزار ۳۷۹ یونیٹ تھیں۔ماروتی کے مطابق کمپیکٹ زمرے میں اس کی سوئفٹ ، ایسٹیلو، رٹز اور ڈیزائر کی فروخت بھی ساڑھے تین فیصد گری۔
کمپنی کی اس زمرے میں فروخت ۳۸ہزار ۴۱۰ یونٹ کی جگہ گھٹ کر۳۷ ہزار ۸۳کار رہ گئی۔ حالانکہ کمپیکٹ سیڈان ڈیزائر ٹور کی فروخت میں ۴ء۴۲ فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔ اس کی مانگ۹۸۹کے مقابلے میں ۱۴۰۸ یونیٹ ہوگئی۔ کمپنی نے حال ہی میںدرمیانی زمرے کی پریمیم کار سیاج اتار ی تھی۔ اس کی فروخت ۶۳۴۵ یونیٹ رہی۔ ایس ایکس ۴کاری کی فروخت ۲۶۲ رہی۔ گذشتہ کئی مہینوں کی طرح کمپنی اکتوبرمیں بھی پریمیم سیڈان کیزاسی کی ایک بھی گاڑی فروخت نہیں کرپائیں۔ دلکش گاڑیوں میں جپسی، گیریڈ وٹارہ اور ائر ٹیگا ماڈلوں کی فروخت بھی ۷ء۱۶فیصد گھٹ کر ۷۲۳۶ یونیٹ سے ۶۰۲۷ یونیٹ رہ گئی۔ اومینی اور ایکووین کی فروخت ۸ء۶ فیصد بڑھ کر ۹۷۸۷ سے ۱۰۴۵۳ یونیٹ رہی۔ اکتوبر میں درآمد تقریباً ایک چوتھائی فیصڈ گھٹ کر ۹۰۲۵ سے ۶۹۰۴ یونیٹ رہی۔