نئی دہلی :جموں کشمیر کے اکسائی چین علاقے میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح چار بج کر نو منٹ پر زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 4.4 درج کی گئی ہے ۔زلزلے کا مرکز 35.5 ڈگری شمالی عرض البلد اور 78.5 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمین سے دس کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے سے جان و مال کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔