سال 2013ء کی ابتداء میں فلم ’’اسپیشل 26‘‘ کی ایک ہٹ فلم سمجھی جارہی تھی لیکن سال ختم ہونے تک ان کی سوپر ہٹ فلم ثابت ہوئی اس کا ڈائرکشن نیرج پانڈے نے کیا تھا جنہوں نے 2008ء میں ’’اے ویڈنس ڈے‘‘ جیسی ہٹ فلم بناکر ہندی فلم انڈسٹری میں زبردست انٹری لی تھی۔ اپنی فلم میں اکشے کمار کی تاریخیں حاصل کرنے کے لئے ڈائرکٹر نیرج پانڈے کو تین سال کا انتظار کرنا پڑا تھا، لیکن کامیابی کے بعد اکشے کو بھی وہ اپنے کردار میں فٹ لگے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی آگے کی فلمیں بہت کم وقت میں شروع ہونے والی ہیں۔ فی الحال یہ جوڑی اگلے ماہ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے جارہی ہیں لیکن ابھی اس سے متعلق اور معلومات کو ظاہر نہیں کیا جارہا ہے۔ نیرج نے اس بات سے بھی انکار نہیں کیا ہے قطار میں اسپیشل 26 کا سیکویل بھی ہے۔