لکھنؤ۔ غنی تعلیمی مرکز کے سکریٹری حاجی عبدالنصیر ناصر نے کہا کہ اکھلیش کی دور حکومت میں اردو ٹیچرس کا تقرر ہوا،سرکاری دفاتر میں سائن بورڈ اور نام اردو میں تحریر کئے گئے اور لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جس میں ہندی اور انگریزی کے ساتھ اردو کو بھی شامل کیا گیا۔ یہ ایک انقلابی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی حکومت نے چیف سکریٹری جاوید عثمانی اور ڈائریکٹر جنرل پولیس رضوان احمد افتخار الدین کمشنر، شہاب الدین کمشنر ،ظفر علی اور ظفریاب جیلانی کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بنانے کے علاوہ ارشاد احمد، ارشاد مرتضیٰ اور جسٹس اللہ رحم کو اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے سماج وادی حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ اپنی بقیہ مدت میں اردو میڈیم اسکولوں کا قیام او ر مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا وعدہ بھی پورا کریں۔