آگرہ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلی مایاوتی نے اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں پھوپھی کہنے کا اخلاقی حق نہیں ہے ۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اور وزیر اعلی اکھلیش یادو کے والد ملائم سنگھ یادو نے ان پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر اکھلیش کو پھوپھی کہنے کا حق نہیں ہے ۔
بی ایس پی صدر آج یہاں کوٹھی مینا بازار میں ایک جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں خواتین پر مسلسل ظلم ہو رہے ہے ۔ ان کے ساتھ عصمت دری ہو رہی ہے ، ایسی صورت میں اکھلیش یادو کو خواتین سے راکھی بندھوانے کا حق نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو عوامی مقامات اور صحافیوں سے بات چیت میں محترمہ مایاوتی کو پھوپھی کہہ کر خطاب کرتے ہیں۔