جونپور (نامہ نگار) اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنان نے جمعہ کو شہر سکریٹری پرشانت اپادھیائے کی قیادت میں مظاہر ہ کیا۔حالانکہ ٹی ڈی پی کالج کے گیٹ پر پتلا نذر آتش کرنے کے دوران کارکنان کو پولیس کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر مسٹر اپادھیائے نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت تعلیمی فروغ کی کوشش میں پوری طرح ناکام رہی۔شہر جوائنٹ سکریٹری نتیش سنگھ نے کہا کہ لکھنؤمیں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کار کنان پر لاٹھی چارج پوری طرح سے غیر مناسب ہے ۔ اسی سلسلے میں ابھیشیک بھاردواج نے کہا کہ ریاست میں جنگل راج قائم ہو گیا ہے جس سے تعلیمی ماحول متاثر ہوا ہے۔ شہر جوائنٹ سکریٹری اجے نشاد اور شبھن سنگھ نے پولیس کی کارروائی کی سخت الفاظ مذمت کی ۔ ا س موقع پر رنجیت سنگھ ، راہل سنگھ ،دگ وجے مشرا، وویک سنگھ
،انکت پال، وشال موریہ، شنی گپتا وغیرہ موجود تھے۔