سماج وادی پارٹی کے اجلاس سے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو کا خطاب
شاہجہانپور: سماج وادی پارٹی قومی صدر ملائم سنگھ یادو کے بھتیجے اور رکن پارلیمنٹ بدایوں دھرمیندر یادو نے نگریا خرد گاو¿ں ، بلاک جیتی پورمیں سماج وادی کارکنان کے اجلاس میں پہنچنے پر شاندار خیر مقد م کیاگیا۔ خیر مقدم کرنے والوں نے راجیش یادو، امت یادو، ستیندر پال سنگھ ، سابق پرمکھ ، پنکج ورما ، راہل مشرا، عظیم ، مہیش یادو، سریندر یادو، کلدیپ یادو وغیرہ شامل تھے۔اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے دھرمیندر یادو نے کہا کہ ریاست کی ترقی کےلئے جتنی کوشش سماج وادی پارٹی اور اکھلیش حکومت کر رہی ہے۔ وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہےں۔ آج تک جن دوسری حکومتوںنے ترقیات کے لئے سوچا تھا کہ ہماری حکومت نے اتنی ترقی کر کے دکھا دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر لگن ہو تو کوئی بھی کام نا ممکن نہیں ہوتا ہے ۔
انہوں نے یقین دلایا کہ جو کام ابھی پورے نہیں ہوئے ہیں وہ جلد ہی پورے کر دئے جائیں گے۔ اور سابقہ انتخابات کے جو وعدے ہم نے کئے تھے انہیں سوفیصد پورا کر کے دکھائیں گے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی پنچایت الیکشن میں وہ تیار رہیں سبھی کارکنان گروہ بندی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی کو کامیاب بنانے میں مصروف ہوگئے ہیں اور دوبارہ سماج وادی پارٹی کی حکومت بنوانے کےلئے سنجیدہ رہے۔اس موقع پر راجیش یادو ،امت یادو، گریج پال سنگھ یادو، مہیندر پال سنگھ یادو، رضوان علی، شرن یادو، سرنام سنگھ یادو، عازم بیگ، انور، الیاس، جمیل احمد، وکاس یادووغیرہ موجود تھے۔