نئی دہلی : اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے تعطل کے باوجود وزیر خزانہ ارون جیٹلی بالواسطہ ٹیکس کی سمت میں سب سے بڑی اصلاح اشیا سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کو یکم اپریل 2016 سے نافذ کئے جانے کے تئیں پرامید ہیں۔مسٹر جیٹلی نے آج یہاں انڈیا اکونومسٹ سربراہ کانفرنس میں کہا کہ بہتر بنانے کے راستے پر آگے بڑھنا اور اعلی ترقی کی شرح حاصل کرنے کا ماحول بنانا اہم ہے ۔
موجودہ عالمی اقتصادی حالات ہندوستان کے لئے ایک بڑا موقع ہے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اگلے سال اپریل سے تعدادکی طاقت میں تبدیلی ہونے کی امید ہے جو حکومت کے حق میں جا سکتی ہے ۔ماہرین اقتصادیات کا اندازہ ہے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے ہندوستان کے مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) میں دو فیصد تک اضافے ہو سکتاہے لیکن ایوان بالا میں حکومت کے پاس اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے اسے منظور کرانے میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔ تاہم حکومت اب بھی اس کے پاس کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔