داعش دہشت گرد گروہ نے ٹوئیٹر پر مصر کے اہرام ثلاثہ اور ابوالہول مجسمے کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے یہ دھمکی ایسے وقت میں دی ہے کہ بدھ کے دن مصر کے اقصر شہر میں واقع کرنک معابد کے قریب ہونے والے دھماکے میں چار مصری شہری مارے گئے ہیں۔
داعش دہشت گرد گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش دہشت گرد گروہ نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں دھمکی دی ہے کہ اس قسم کے خود کش حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے اور اگلی بار مصر کے اہرام ثلاثہ اور ابوالہول کے مجسموں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ داعش دہشت گرد گروہ نے چند لوگوں کا سر قلم کرنے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ مصر کی حکومت نے سیاحت کی صنعت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی وجہ سے اس خبر کا اعلان نہیں کیا ہے۔ مصری ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کی اس دھمکی کے بعد مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے تاریخی مقامات سمیت دیگر اہم مراکز پر سیکورٹی کے انتظامات میں اضافہ کئے جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔