نئی دہلی،نومبر(ایجنسی) ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایئر ٹیل نے اپنے کچھ منصوبوں میں پوسٹ پیڈ ماہانہ فیس میں تقریبا ۱۲ فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو دسمبر سے مؤثر ہوگی. ایئر ٹیل نے اپنے صارفین کو بھیجے ایک پیغام میں کہا ہے تین دسمبر، ۲۰۱۴ سے آپ کے ایئر ٹیل موبائل کے لئے کرایہ ۱۹۹ روپے ماہانہ سے بڑھا کر ۲۲۴ رپئے فی مہینہ کیا جا رہا ہے۔صنعت ذرائع نے کہا کہ ایئر ٹیل نے سستے کرایہ پلان میں قیمتیں بڑھائی ہیں. ایئر ٹیل کو بھیجے گئے سوالات کا جواب فوری طور نہیں آیا. ملک میں ایئر ٹیل کے موبائل فون صارفین کی تعداد۲۰ کروڑ سے زیادہ ہے
جس میں پری پیڈاور پوسٹ پیڈ کسٹمر شامل ہیں. قابل ذکر ہے کہ کمپنی کی طرف سے تین ماہ کے اندر اندر ٹیلی خدمات کی شرح میں دوسری بار اضافہ کیا جا رہا ہے۔
. ستمبر میں، کمپنی نے موبائل انٹرنیٹ کی شرح ۳۳ فیصد تک بڑھا دی تھیں۔