نئی دہلی : ٹیلی مواصلات میدان کی ملک کی سب سے بڑی نجی کمپنی بھارتی ایئر ٹیل نے اپنے تمام پریپیڈ صارفین کےلئے فی سکینڈ ادئیگی کا نظام شروع کرنے کا اعلان کیاہے ۔ کمپنی نے آج یہاں کہاکہ صارفین کو کفایتی اور بہتر خدمات فراہم کرانے کی مہم کے تحت فی سکینڈ بلنگ نظام شروع کیاجارہاہے ۔ جتنا استعمال کرو اتنی ہی ادائیگی کروکے تصور کے تحت صارفین کے لئے یہ نئی پہل کی گئی ہے ۔ کمپنی کے مطابق اس کے زیادہ تر پریپیڈ صارف پہلے سے ہی فی سکینڈ بلنگ کا فائدہ حاصل کررہے ہیں لیکن اس کے تحت وہ اپنے تمام صارفین کو اس کے دائرے میں لانے جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی صارفین کو فی سکینڈ یا فی منٹ کی رعایت والے اضافی ٹیرف پلان منتخب کرنے کی آزادی رہے گی ۔