نئی دہلی (بھاشا)نئے شہری ہوا بازی وزیر اشوک گجپتی راجو نے اشارہ دیا ہے کہ نئی حکومت ایئر انڈیا کی جانب سے کمپنی کے ۲۴ہزار ملازمین کو کی جارہی مفت پاس کی پیشکش کا جائزہ لے سکتی ہے ۔ ملازمین اور ان کے رشتہ داروں کو اس طرح کی اسکیموںکی پیشکش کے بارے میںدریا
فت کئے جانے پر راجو نے یہاں صحافیوںکو بتایا کہ فی الحال تشویش کے کئی اسباب ہیں ان پر توجہ دینا ہوگی ۔ حالانکہ انہوںنے اشارہ دیا کہ پاسیج انٹائٹل منٹ ویکیشن ٹریول نام کی اسکیم کے تحت ایک کنبہ کی تعریف جیسے معاملات کا جائزہ لینا ہوگا ۔ اس اسکیم کے تحت کارگذار ڈائیریکٹر اور جوائنٹ منیجنگ ڈائیرکٹر جیسے اعلی افسر ہرسال ۲۴مفت ٹکٹیں حاصل کرنے کے حقدار ہیں جبکہ نچلی سطح کے ملازمین سالانہ ۸ ٹکٹ حاصل کرنے کے حقدار ہیں حالانکہ اسطرح کے ٹکٹوںکا فائدہ حاصل کر نے والے ملازمین کو سبھی ٹیکسوںکی ادائیگی کر نا ہوتی ہے ۔