ممبئی: حیدرآباد سے ممبئی کے لئے پرواز بھرنے والے ایئر انڈیا کا طیارہ (اے اي 620) کو آج ممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے پہیوں سے دھواں نکلنے کے بعد صبح سات بجکر چالیس منٹ پراسے ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ہوائی پٹی سے ٹکراتے ہی جہاز کے پہیوں سے تیز آواز آئی۔ اس کے بعد طیارے میں سوار 120 مسافروں اور عملے کے چھ ارکان کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا۔ طیارے سے دھواں نکلنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔