ممبئی (بھاشا) گھریلو فضائی نقل وحمل کے میدان میں حال ہی میں داخل ایئر ایشیا انڈیا نے اپنی سبھی اڑانوں پر محدود مدت کے لئے کرایہ میں ۲۰ فیصد کی کمی پیشکش کی ہے۔ رعایتی ٹکٹ اسکیم کل سے شروع ہوکر ۱۷ ؍اگست تک جاری رہے گی۔ ایئر ایشیا کے ایک اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت مسافروں کو بنگلور سے چنئی، کوچی اور گوا وغیرہ کے ہوئی راستوں پر ٹکٹ میں ۲۰ فیصد کی رعایت ملے گی ایئر ایشیافی الحال اپنی بنگلور کے موجودہ ابتدائی منزل سے چنئی، کوچی اور گوا کے لئے ہوائی سفر کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ایئر لائن کا ارادہ بنگلور سے جے پور اور چنڈگڑھ کے لئے بھی اڑانیں شروع کرنے کا ہے۔ اعلانیہ میں کہا گیاہے کہ اس رعایتی ٹکٹ اسکیم کے تحت مسافر ۱۷ اگست تک ٹکٹ بک کراسکتے ہیں اور اس پر ۱۴ دسمبر تک سفر کیا جاسکتا ہے۔
ایئر ایشیا ملیشیاکی بجٹ ایئر لائنس ایئر ایشیا کی گھریلو اکائی
ہے۔ہندوستانی فضائی کاروبارمیں داخل ہوتے وقت کمپنی نے کہاتھا کہ وہ اپنے حلقے کے کھلاڑیوں کے مقابلے ۳۵ فیصد تک سستا سفر فراہم کرائے گی۔ ایئر ایشیا کے سی ای او مٹوچانڈلیہ نے اعلانیہ میں کہا کہ ہم نے موجودہ کم قیمت کے کرائے کے ساتھ یہ جو نئی پیشکش کی ہے وہ مسافروں کے ذریعہ دئے گئے ردعمل کے جواب میں ہے۔ جو کافی حوصلہ افزا ہے۔ اس مہم کے ذریعہ ہم اپنے اس وعدے کو پورا کررہے ہیں کہ تمام ہندوستانی فضائی سفر کرسکتے ہیں۔ اعلانیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ پیشکش ان مجوزہ اڑانوں کے لئے بھی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ جے پور اور چنڈی گڑھ کے لئے ہوائی سفر کی مدت ۵ ستمبر سے ۲۵ اکتوبر ہوگی۔ ایئر ایشیاانڈیا کی جے پور اور چنڈی گڑھ کی اڑانوں کا آغاز ۵ ستمبر سے ہوگا۔