نئی دہلی، یکم نومبر(یو این ا ئی)مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے ملک کے سبھی کرشی وگیان کیندروں کو ضروری سازو سامان سے لیس کرنے اور
وہاں کے بنیادی ڈھانچے کودرست کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے زرعی سائنسی انتخابی کمیشن کے 41ویں یوم تاسیس کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 639کرشی وگیان کیندروں میں سے کئی مراکز پر بنیا دی سہولیات بھی موجو د نہیں ہے۔ ایسے مراکز کی فہرست سازی کرتے ہوئے بہت جلد کم از کم دو موٹر سائیکل، دو ٹریکٹر اور ایک جیپ مہیاکرایا جا ئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کچھ اضلاع کافی بڑے ہیں جہاں ایک کرشی وگیان کیندر کسانوں کی ضرورتیں پوری نہیں کر پارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک ایسے اضلاع میں کم از کم 50کرشی وگیان کیندروں کا قیام کر دیا جائے گا۔